29 جنوری 2015 - 12:00
ہسپانوی فوجی کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیل

اقوام متحدہ میں اسپین کے سفیر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت جنوبی لبنان میں حزب اللہ پر گولہ باری میں اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل ایک ہسپانوی فوجی کے ہلاک ہونے کی ذمہ دار ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسپین کے سفیر رومن اویارزن مارچیسی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ تشدد میں اضافے کی وجہ سے پیش آیا اور اسرائیل اس کا ذمہ دار ہے- واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان نے شام کے علاقے قنیطرہ میں اپنے مجاہدین پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے جواب میں بدھ کو جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقے شبعا میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے-
اسرائیل نےبھی جنوبی لبنان پر توپ خانے اور جنگی طیاروں سے حملہ کیا- اس جھڑپ میں اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل میں شامل اسپین کاایک فوجی ہلاک ہو گیا- اسپین کے سفیر نے مزید کہا کہ ان کا ملک اپنے امن محافظ فوجی کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کا خواہاں ہے- اسپین کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل اسپین کا چھتیس سالہ فوجی فرانسسکو خاویر سوریا ٹولڈو بدھ اسرائیل کی فوج اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہو گيا-

.......

/169